0
Tuesday 9 Mar 2021 16:56

یمن، انصاراللہ فورسز کی تیز پیشقدمی کے باعث مأرب میں سعودی عرب و امارات کی بڑی عقب نشینی

یمن، انصاراللہ فورسز کی تیز پیشقدمی کے باعث مأرب میں سعودی عرب و امارات کی بڑی عقب نشینی
اسلام ٹائمز۔ منصور ہادی کی مستعفی و سابقہ یمنی حکومت کے ساتھ منسلک صوبہ مأرب کے سعودی حمایت یافتہ گورنر سلطان العرادہ نے اعلان کیا ہے کہ مأرب کی آزادی کے لئے جاری انصاراللہ یمن فورسز کے بھرپور آپریشن کے باعث صوبے میں موجود سعودی و اماراتی فورسز نے عقب نشینی اختیار کرتے ہوئے شہر مأرب کو ترک کر دیا ہے۔ عرب ای مجلے المشہد الیمنی کے مطابق ایک تقریب میں بین الاقوامی میڈیا کے ساتھ ویڈیو خطاب میں سابق یمنی حکومت کے ساتھ منسلک مأرب کے گورنر نے دعویٰ کیا ہے کہ انصاراللہ فورسز کی تیز پیشقدمی کے جواب میں سعودی عرب نے اپنی فورسز کو شہر سے باہر نکال لیا ہے۔ سلطان العرادہ نے کہا کہ علاوہ ازیں متحدہ عرب امارات نے بھی شہر مأرب سے اپنا ہوائی دفاعی میزائل سسٹم (پیٹریاٹ) باہر نکال لیا ہے جبکہ اس صورتحال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے انصاراللہ کی جانب سے شہر مأرب کی فوجی تنصیبات کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 920537
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش