0
Wednesday 24 Mar 2021 13:57

سندھ پولیس میں 10 روز میں کورونا وائرس کے 89 نئے کیسز رپورٹ

سندھ پولیس میں 10 روز میں کورونا وائرس کے 89 نئے کیسز رپورٹ
اسلام ٹائمز۔ سندھ پولیس میں گزشتہ 10 روز کے دوران کورونا وائرس کے مزید 89 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔ ترجمان سندھ پولیس کے مطابق 89 نئے کیسز کے بعد صوبے میں کورونا وائرس سے متاثرہ افسران و جوانوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار 339 ہو گئی ہے جبکہ فرائض کی ادائیگی کے دوران 24 پولیس افسران و جوان شہید ہوئے ہیں۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ زیر علاج افسران اور جوانوں کی تعداد 80 ہے اور اب تک 6 ہزار 235 افسران اور جوان صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ترجمان سندھ پولیس کے مطابق کورونا سے متاثرہ اہلکاروں کا مکمل طور پر خیال رکھا جارہا ہے اور اس سلسلے میں روزانہ کی بنیاد پر اقدامات جاری کیے جاتے ہیں۔ سندھ پولیس کاکہنا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف ہراول دستے کے طور پر کام کرنیوالے افسران اور جوان خدمت انسانیت کے لیے انتہائی پر عزم اور بلند حوصلہ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 923177
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش