0
Monday 5 Apr 2021 14:56

کراچی میں پانی کے بحران کا خدشہ

کراچی میں پانی کے بحران کا خدشہ
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کو پانی فراہم کرنے والی 72 انچ قطر کی پائپ لائن پھٹ گئی۔ تفصلات کے مطابق ٹھٹھہ میں دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا، جس کے باعث کراچی کو پانی فراہم کرنے والی 72 انچ قطر کی پائپ لائن پھٹ گئی، شہر کو لاکھوں گیلن پانی کی فراہمی معطل ہے۔ پائپ لائن پھٹنے سے کراچی کو 2 کروڑ 80 لاکھ گیلن پانی کی فراہمی معطل ہوئی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پائپ لائن بیک پریشر کے باعث متاثر ہوئی۔ انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ جلد پائپ لائن کا مرمتی کام مکمل کر لیا جائے گا۔ پانی کی بندش کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ لائن جلد بحال نہ ہونے کی صورت میں پانی کا مسئلہ سنگین ہو جائے گا۔ ممکنہ طور پر بحرانی صورت حال کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 925330
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش