0
Wednesday 7 Apr 2021 15:57

لاہور، زونل رویتِ ہلال کمیٹی کی تشکیل نوء کر دی گئی

لاہور، زونل رویتِ ہلال کمیٹی کی تشکیل نوء کر دی گئی
اسلام ٹائمز۔ وزارت مذہبی امور پاکستان نے زونل رویتِ ہلال کمیٹی کی تشکیل نوء کر دی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کو کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ کمیٹی میں جامعہ اشرفیہ سے مولانا حافظ زبیر حسن، ناظم اعلی جامعتہ المنتظر علامہ محمد افضل حیدری، ممبر اسلامی نظریاتی کونسل رانا محمد شفیق خان پسروری، خطیب داتا دربار مفتی محمد رمضان سیالوی، مولانا قاری محمد عارف سیالوی، مولانا قاضی تجوید الدین، مفتی محمد اسحاق ساقی الازہری، صوبائی خطباء اوقاف پنجاب، رئیس التبلیغ بادشاہی مسجد لاہور بطور ممبر شامل ہیں۔ اسی طرح محکمہ موسمیات کے ریجنل ڈائریکٹر محمد اسلم اور وفاقی وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی طرف سے مفتی احمد خان سعیدی اپنے اداروں کے نمائندہ ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 925826
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش