0
Saturday 10 Apr 2021 20:06

پی آئی اے کیجانب سے حفاظتی اقدامات، فلائٹ عملے کو روزے نہ رکھنے کی تجویز

پی آئی اے کیجانب سے حفاظتی اقدامات، فلائٹ عملے کو روزے نہ رکھنے کی تجویز
اسلام ٹائمز۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے حفاظتی اقدامات کے تحت اپنے کاک پٹ اور کیبن عملے کو پروازوں کے دوران روزہ نہ رکھنے کی تجریز دی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق ایئر لائن انتظامیہ نے اس سلسلے میں سیفٹی الرٹ بھی جاری کیا ہے۔ اس میں کہا گیا کہ جہاں روزے کے ساتھ پرواز کرنا ممکن ہے تاہم ایک ایسی ہنگامی صورتحال میں جس میں ایک سے زیادہ پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑے، ایسی صورت میں خطرے کا عنصر کافی حد تک بڑھ جاتا ہے اور بچنے کی شرح کم ہو جاتی ہے، کمزور اور صلاحیت کی کمی میں کیے گئے غلط اور تاخیر سے کیے جانے والے اقدام کے نتیجے میں سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔

پی آئی اے کے مطابق روزے کے وقت کسی کو عام روٹین میں تبدیلی لانی ہوتی ہے لہٰذا روزہ رکھ کر جہاز اڑانے کو مذہبی وجوہات تک محدود نہیں رکھا جا سکتا ہے کیونکہ سفر کے دوران روزہ رکھنا فرض نہیں۔ سیفٹی الرٹ میں کہا گیا کہ روزہ پانی کی کمی، اضطراب میں کمی، فیصلے کی خرابی اور صلاحیت کم کرنے کا سبب ہو سکتا ہے۔ یہ بھی کہا گیا کہ تمام حقائق پر معقول طور پر غور کرنے کے بعد یہ واضح ہو گیا ہے کہ روزے کے وقت ہوائی جہاز اڑانا نہ صرف آپ کی جان کو بلکہ دیگر لوگوں کی جان کو بھی خطرے میں ڈال سکتا ہے۔

دریں اثنا پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے رمضان المبارک کے دوران مقامی پروازوں میں مسافروں کو افطار باکسز فراہم کرنے کی اجازت دے دی۔ اتھارٹی نے تمام مقامی شیڈول اور چارٹرڈ ایئر لائن آپریٹرز کو اس سلسلے میں ہدایات جاری کردی ہیں۔ واضح رہے سول ایوی ایشن نے پاکستان میں کورونا وائرس کیسز میں اضافے کی روشنی میں پاکستان میں مقامی فلائٹ آپریشنز میں کھانے پینے اور مشروبات پیش کرنے پر پابندی عائد کردی تھی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئرلائنز کو ہدایت کی کہ افطار باکسز کو صرف چیک ان کاؤنٹرز پر مسافروں کے حوالے کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 926437
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش