0
Sunday 11 Apr 2021 17:36

بلاول کی ہدایت ہے کہ سندھ بجٹ میں کوئی اضافی ٹیکس نہ لگایا جائے، ناصر حسین شاہ

بلاول کی ہدایت ہے کہ سندھ بجٹ میں کوئی اضافی ٹیکس نہ لگایا جائے، ناصر حسین شاہ
اسلام ٹائمز۔ وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت ہے کہ سندھ بجٹ میں کوئی اضافی ٹیکس نہ لگایا جائے۔ ناصر حسین شاہ نے وفاق ایوان ہائے تجارت و صنعت پاکستان میں تاجر و صنعتکاروں سے خطاب کے دوران کہا کہ سندھ حکومت نے 1100 ارب روپے کے پیکیج میں نالوں کے لئے فنڈز فراہم کئے۔ انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کو سپورٹ کرنے کے لئے صنعتکار آئیں اور مل کر کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی کام شروع ہوتا ہے نیب آجاتا ہے اور پھر تحقیقات ہی ہوتی رہتی ہے، نیب اور نیازی گٹھ جوڑ ہے، کراچی میں جتنا کام ہوا ہے اس سے زیادہ ہونا چاہیئے تھا، ہم پر الزام لگتا ہے کراچی کو اون نہیں کرتے، ضلع وسطی کی ترقی کے لئے ایک ارب روپے کے فنڈ کا وزیراعلیٰ سندھ نے اعلان کیا ہے، کراچی میں جتنے بڑے کام ہوئے وہ پی پی پی نے ہی کئے ہیں۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ کراچی کو تباہ کرنے والے کون تھے وہ سب کو پتہ ہے، شہر کے تمام کھلیوں کے میدان کو چائنا کٹنگ کرنے والے کون تھے اور ایک دن میں واٹر بورڈ میں ہزاروں لوگوں کو بھرتی کس نے کیا سب واقف ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کورکمانڈر کراچی نے بھی سندھ حکومت کی بہت سپورٹ کی ہے، کے فور منصوبے سے متعلق کہا گیا کہ اربوں روپے ادھر ادھر ہوگئے ہیں حالانکہ کے فور منصوبے پر ہر کام ایف ڈبلیو او کررہا ہے، سندھ نے فنڈنگ اور رقم دے دی ہے، کے فور پر وزیراعلیٰ نے بھی خصوصی ہدایت دی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر انڈسٹریل ایریا ماسٹر پلان کے مطابق بنتا ہے، انڈسٹریل ایریا کے لئے زیر زمین پانی کے لئے سپورٹ دی جائے گی۔ ناصر حسین شاہ نے پاکستان اسٹیل ملز کے خسارے کا ذمہ وار وفاقی حکومت کو ٹھہرا دیا کہا کہ حکومت وقت سے اب کسی اچھائی کا گماں بھی نہ کیا جائے، وفاقی حکومت سوچی سمجھی سازش کے تحت اسٹیل ملز کو پرائیویٹائز کرنے کی کوشش کررہی ہے، ان دنوں سینکڑوں ملازمین کو بے دخل کرنے کے ساتھ ساتھ کروڑوں روپے مالیت کا سازوسامان بھی چوری ہورہا ہے جوکہ ناقابل قبول ہے۔
خبر کا کوڈ : 926589
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش