0
Wednesday 21 Apr 2021 15:03

لاہور، وفاقی وزیر داخلہ پر حملے کا منصوبہ ساز پکڑا گیا

لاہور، وفاقی وزیر داخلہ پر حملے کا منصوبہ ساز پکڑا گیا
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ پر حملے کا منصوبہ ساز پکڑا گیا، تفتیشی ذرائع کے مطابق لاہور کے یتیم خانہ چوک سے پکڑا جانیوالا کالعدم تنظیم کا کارکن شیخ رشید کو نشانہ بنانے کیلئے پستول ساتھ لایا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق کالعدم تحریک لبیک کا کارکن وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید پر پستول سے حملہ کرنا چاہتا تھا۔ ملزم اشرف کالعدم تحریک لبیک کا کارکن ہے۔ ملزم کو کالعدم تحریک لبیک کے بارے میں وزیر داخلہ کے بیانات کا رنج تھا اور وہ لانگ مارچ کے دوران یا پھر لاہور میں موقع ملنے پر وفاقی وزیر داخلہ پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کرچکا تھا۔ نواں کوٹ پولیس نے ایک روز قبل ملزم کو یتیم خانہ چوک سے گرفتار کیا تھا۔ ملزم کیخلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 928451
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش