0
Sunday 25 Apr 2021 08:50

نصابی کتب میں مذہبی مواد سے متعلق متحدہ علماء بورڈ کی ہدایات کے پابند ہیں، وزیر تعلیم

نصابی کتب میں مذہبی مواد سے متعلق متحدہ علماء بورڈ کی ہدایات کے پابند ہیں، وزیر تعلیم
اسلام ٹائمز۔ وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہے کہ تمام سرکاری و پرائیویٹ سکولوں کو پہلی سے پانچویں جماعت تک ناظرہ، چھٹی سے بارہویں جماعت تک ترجمے کیساتھ قرآن پاک مکمل کرنے کا پابند کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا اسلامیات کے سوا دیگر مضامین سے مذہبی مواد نکالنے کے ایک رکنی کمیشن کے فیصلے کے حوالے سے کہنا ہے کہ مذکورہ کمیشن معزز سپریم کورٹ نے اقلیتوں کے حقوق سے متعلق اپنے 2014ء کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے تشکیل دیا تھا، پنجاب نے نصاب سے متعلق کمیشن کے فیصلے پر نہ کوئی عملدرآمد کیا ہے اور نہ ہی اس مد میں کچھ کیا جائے گا۔
 
انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے اس معاملے کے حوالے سپریم کورٹ میں کیس پیش کیا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر مراد راس نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے پی سی ٹی بی ایکٹ کے تحت پہلے ہی پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کو اس فیصلے سے تحفظ فراہم کر دیا ہے، ایکٹ کے مطابق نصابی کتب میں مذہبی مواد سے متعلق تمام امور کے بارے متحدہ علماء بورڈ کی ہدایات پر عمل کرنے کے پابند ہیں، حکومت قرآن کی لازمی تعلیم کے ایکٹ پر عملدرآمد کیلئے تمام انتظامات مکمل کر چکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 929136
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش