0
Tuesday 27 Apr 2021 21:12

بھارت میں ایک دن میں 3.23 لاکھ سے زائد نئے کورونا کیسز، 2771 ہلاکتیں

بھارت میں ایک دن میں 3.23 لاکھ سے زائد نئے کورونا کیسز، 2771 ہلاکتیں
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وباء کورونا وائرس کا قہر جاری ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لگاتار چھٹے روز بھی 3.23 لاکھ سے زیادہ نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں، حالانکہ یہ راحت کی بات ہے کہ مسلسل تیسرے دن مزید دو لاکھ سے زائد مریضوں نے اس وبا کو مات دی ہے۔ دریں اثنا ملک میں منگل کی صبح تک 14 کروڑ 52 لاکھ 71 ہزار 186 افراد کو کورونا ویکسین دیئے جاچکے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے منگل کی صبح جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 323144 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ 76 لاکھ 36 ہزار 307 ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 929557
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش