0
Saturday 8 May 2021 22:15

بھارت میں تین دن سے چار لاکھ سے زائد یومیہ کورونا کیسز

بھارت میں تین دن سے چار لاکھ سے زائد یومیہ کورونا کیسز
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کورونا کی دوسری لہر کے درمیان گزشتہ تین دنوں میں چار لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں، وہیں 24 گھنٹوں میں اس وباء سے چار ہزار سے زیادہ مریضوں کی موت ہوگئی، تاہم 3.18 لاکھ افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔ اس دوران جمعہ کے روز 22 لاکھ 97 ہزار 257 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے۔ بھارت میں اب تک 16 کروڑ 73 لاکھ، 46 ہزار 544 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ بھارت وزارت صحت کی جانب سے ہفتے کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 401078 نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 18 لاکھ 92 ہزار 676 ہوگئی ہے۔

اس سے قبل 6 مئی کو 4.12 لاکھ اور 7 مئی کو 4.14 لاکھ سے زائد کیسز درج کئے گئے تھے۔ ایکٹو کیسز میں مسلسل اضافے کی وجہ سے اب ان کی تعداد بڑھ کر 37 لاکھ 23 ہزار 446 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تین لاکھ 18 ہزار 609 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد ایک کروڑ 79 لاکھ 30 ہزار 960 ہوگئی ہے۔ اسی دوران 4187 مریضوں کی موت ہونے سے اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 2 لاکھ 38 ہزار 270 ہوگئی۔ بھارت میں شفایابی کی شرح کم ہو کر 81.90 فیصد اور ایکٹو کیسز کی شرح بڑھ کر 17.01 فیصد ہوگئی ہے، جبکہ شرح اموات اب بھی 1.09 فیصد ہے۔
خبر کا کوڈ : 931555
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش