0
Sunday 9 May 2021 12:00

لکی مروت میں دہشتگردوں سے مقابلے میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر شہید، 2 دہشتگرد ہلاک

لکی مروت میں دہشتگردوں سے مقابلے میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر شہید، 2 دہشتگرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ پشاور کراچی انڈس ہائی وے پر پولیس اور مبینہ دہشت گردوں کے درمیان مقابلے میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد شاہ خان شہید جبکہ 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع لکی مروت میں پشاور کراچی انڈس ہائی وے پر مبینہ دہشتگردوں کی پولیس موبائل پر فائرنگ سے پروبیشنل اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد شاہ خان شہید جبکہ ایلیٹ فورس کا کانسٹیبل انوار اللہ زخمی ہوگئے، پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے۔ ایس ایچ او نوید نواز کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی شناخت تاحال نہیں ہوئی ہے، دونوں موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے تھانہ ڈاڈیوالہ کی پولیس موبائل پر حملہ کیا جن کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی۔
خبر کا کوڈ : 931640
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش