0
Tuesday 11 May 2021 01:40

جواد ظریف کیساتھ اسمعیل ہنیہ کی ٹیلیفونک گفتگو، فلسطینی مزاحمتی محاذ کی حمایت کا مطالبہ

جواد ظریف کیساتھ اسمعیل ہنیہ کی ٹیلیفونک گفتگو، فلسطینی مزاحمتی محاذ کی حمایت کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سیکرٹری سیاسیات نے آج شب ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے جس میں انہوں نے مقبوضہ فلسطین کی تازہ ترین صورتحال، فلسطینیوں پر غاصب صیہونی رژیم کے حملوں اور فلسطینی مزاحمتی کارروائیوں پر روشنی ڈالی۔ اسمعیل ہنیہ نے محمد جواد ظریف کے ساتھ اپنی گفتگو میں مطالبہ کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، فلسطینی عوام کی بڑھ چڑھ کر مدد کرے۔ دوسری طرف ایرانی وزیر خارجہ نے اپنی گفتگو میں مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے روزہ دار فلسطینی شہریوں و مسجد اقصی پر صیہونی حملوں اور نہتے عبادتگذاروں کو شہید و زخمے کرنے کے صیہونی اقدام کی پرزور مذمت کی اور فلسطینی عوام و امنگوں کی ہمہ جانبہ حمایت کا اعلان کیا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے حماس کے مرکزی رہنما کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں اپنے ترک ہم منصب کے ساتھ اپنی گفتگو اور فسلطین کی حمایت کے بارے اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم کے کردار پر بھی روشنی ڈالی۔ واضح رہے کہ محمد جواد ظریف نے آج سہ پہر اپنے ترک ہم منصب چاووش اوغلو کے ساتھ فلسطین کی تازہ ترین صورتحال پر گفتگو کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 931918
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش