0
Thursday 6 Aug 2009 10:12

کالعدم تنظیموں کی نئی فہرست جاری،سنی تحریک کی نگرانی ہوگی،فرقہ واریت میں 861 افراد ہلاک ہوئے،رحمن ملک

کالعدم تنظیموں کی نئی فہرست جاری،سنی تحریک کی نگرانی ہوگی،فرقہ واریت میں 861 افراد ہلاک ہوئے،رحمن ملک
اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے بتایا ہے کہ حکومت نے کالعدم تنظیموں کی نئی فہرست جاری کر دی ہے،جبکہ سنی تحریک کو نگرانی میں رکھا گیا ہے،وقفہ سوالات کے دوران ارکان کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ دو سال کے دوران فرقہ واریت کے 178 واقعات میں 861 افراد جاں بحق اور 1142 زخمی ہوئے۔وزیر داخلہ رحمن ملک نے ایوان کو بتایا کہ القاعدہ اور تحریک طالبان سمیت 25 تنظیموں کو کالعدم قرار دیا گیا ہے۔ سنی تحریک کو نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ دو سال کے دوران فرقہ واریت کے 178 واقعات میں 861 افراد جاں بحق اور 1142 زخمی ہوئے۔ جماعت الدعوة، اختر ٹرسٹ اور الرشید ٹرسٹ پر اقوام متحدہ کی قرارداد کے تحت پابندی عائد کی گئی ہے جن دیگر تنظیموں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ ان میں تحریک نفاذ شریعت محمدی،سپاہ محمد،جیش محمد، لشکر جھنگوی،تحریک جعفریہ پاکستان،ملت اسلامیہ پاکستان،بلوچ لبریشن آرمی،لشکر اسلام،لشکر طیبہ،سپاہ صحابہ پاکستان،تحریک اسلامی،خدام الاسلام،اسلامی تحریک پاکستان، جمعیت انصار، جمعیت الفرقان،حزب التحریر،خیرالناس انٹرنیشنل ٹرسٹ،اسلامک اسٹوڈنٹس موومنٹ پاکستان،انصار الاسلام،حاجی نامدار گروپ شامل ہیں۔جیل اصلاحات کے حوالے سے ارکان کو آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ جیل اصلاحات کے تحت صوبائی حکومتیں خواتین قیدیوں کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کر رہی ہیں۔ بچوں اور ماؤں کیلئے کپڑوں کی سلائی،کڑھائی اور تعلیمی سہولتوں کی فراہمی کے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 9334
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش