0
Saturday 20 Aug 2011 23:26

حکومت امن کیلئے سنجیدہ ہو جائے تو بھرپور تعاون کیا جائے گا، رضا ہارون

حکومت امن کیلئے سنجیدہ ہو جائے تو بھرپور تعاون کیا جائے گا، رضا ہارون
کراچی:اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم کے رہنما رضا ہارون نے کہا ہے کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کراچی میں امن و امان کے قیام کے لیے سنجیدہ ہو جائیں تو ان کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے گا۔ کراچی لال قلعہ گراؤنڈ میں ایم کیو ایم کی جانب سے 18 اگست کے شہدا کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی، جس میں کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن رضا ہارون کا کہنا تھا کہ 48 گھنٹے گزر جانے کے باوجود ابھی تک ایک بھی قاتل کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کراچی میں امن قائم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ اس موقع پر بابر غوری کا کہنا تھا کہ اگر تاجر برادری کو حکومت کی جانب سے تحفظ فراہم نہیں کیا گیا تو وہ اپنے کاروبار بند کر دیں گے اور ایم کیو ایم ان کا بھر پور ساتھ دے گی۔ دوسری جانب سے عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید کا کہنا ہے کہ شہر میں بدامنی کی بنیادی وجہ اداروں کو عملی اختیارات کا نہ ملنا اور سیاسی مداخلت ہے اور پولیس میں سیاسی بنیادوں پر بھرتیوں کی وجہ سے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف موثر کاروائی نہیں ہو سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 93366
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش