0
Friday 21 May 2021 12:05

پاکستان کا اسرائیل حماس جنگ بندی کا خیر مقدم

پاکستان کا اسرائیل حماس جنگ بندی کا خیر مقدم
اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے اسرائیل حماس جنگ بندی کا خیر مقدم کیا ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ اجتماعی اقدام کی طاقت، ہر شخص اور ہر قوم کی کوششوں کا نتیجہ ہے، دعا ہے کہ جنگ بندی فلسطین میں امن کی جانب پہلا قدم ہو۔ شاہ محمود قریشی نے صدر جنرل اسمبلی کی زیرصدارت اجلاس سے خطاب میں جنگ بندی کو مسلم امہ کی سفارتی کاوشوں کا ثمر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے کا مستقل حل ڈھونڈنا ہو گا۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری جنگ میں اب تک 232 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں 65 بچے بھی شامل ہیں جب کہ 1900 افراد زخمی ہیں اور 10 ہزار سے زائد بے گھر ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 933686
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش