0
Sunday 23 May 2021 20:14

جارح سعودی فوجی اتحاد کا پیشرفتہ ڈرون طیارہ یمنی میزائل کا شکار

جارح سعودی فوجی اتحاد کا پیشرفتہ ڈرون طیارہ یمنی میزائل کا شکار
اسلام ٹائمز۔ یمنی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ ملکی ہوائی دفاع نے صوبہ الجوف میں جارح سعودی فوجی اتحاد کا ایک پیشرفتہ جاسوس طیارہ ایک ایسے نئے یمنی میزائل کے ساتھ مار گرایا ہے جو تاحال متعارف نہیں کروایا گیا۔ عرب چینل المسیرہ کے مطابق یمنی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے اعلان کیا ہے کہ ملکی ہوائی دفاع نے آج صبح جارح سعودی فوجی اتحاد کا ایک چین ساختہ CH4 جاسوس ڈرون مار گرایا ہے۔ جنرل یحیی سریع نے میڈیا کو بتایا کہ جارح سعودی فوجی اتحاد کے پیشرفتہ ڈرون طیارے کو صوبہ الجوف کے المزاریق نامی علاقے کی فضائی حدود میں سرنگوں کیا گیا جبکہ اسے نشانہ بنانے کے لئے زمین سے ہوا میں مار کرنے والا ایسا یمنی میزائل استعمال ہوا ہے جسے تاحال متعارف نہیں کروایا گیا۔

خبر کا کوڈ : 934094
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش