0
Thursday 3 Jun 2021 00:37

افغانستان بم دھماکوں سے لرز اُٹھا، 30 سے زائد افراد جاں بحق

افغانستان بم دھماکوں سے لرز اُٹھا، 30 سے زائد افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے دارالحکومت اور جلال آباد سمیت کئی شہر دھماکوں سے لرز اُٹھے، جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 30 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے۔ افغان میڈیا کے مطابق دارالحکومت کابل کی مرکزی اور مصروف ترین شاہراہ پر دو مسافر بسوں کو مختلف اوقات میں بم دھماکوں کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ آزاد ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ان دھماکوں میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد حکومتی دعوؤں کے برعکس کہیں زیادہ ہے۔ عینی شاہدین اور اسپتال ذرائع نے ہلاکتوں کی تعداد 32 بتائی ہے۔ اسی طرح جلال آباد میں مرکزی شاہراہ پر بم دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے 4 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

علاوہ ازیں گذشتہ روز بغلان میں پولیس ہیڈکوارٹر کے مرکزی دروازے پر بارود سے بھری کار ٹکرا دی تھی، جس کے نتیجے میں 4 اہلکار جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے تھے۔ افغانستان سے غیر ملکی افواج کا انخلا شروع ہوگیا ہے لیکن امن و امان کی صورت حال بگڑتی جا رہی ہے، گذشتہ ماہ پُرتشدد کارروائیوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 322 اہلکار اور 302 شہری اپنے جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
خبر کا کوڈ : 935991
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش