0
Tuesday 23 Aug 2011 11:37

امریکی مداخلت کے خلاف تمام محب وطن اور امریکہ مخالف جماعتوں کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے، شبیر احمد خان

امریکی مداخلت کے خلاف تمام محب وطن اور امریکہ مخالف جماعتوں کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے، شبیر احمد خان
پشاور:اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی صوبہ خیبر پختونخوا کے قائمقام امیر اور سابق ممبر قومی اسمبلی شبیر احمد خان نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی امریکی مداخلت کے خلاف تمام محب وطن اور امریکی مخالف جماعتوں کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ رمضان کے مقدس مہینہ میں امریکہ کے کاسہ لیس اتحادی حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے باعث ملک کی معاشی شہہ رگ کراچی خون میں ڈوب گیا ہے۔ رمضان ہمیں صبر استقامت اور خدمت کا درس دیتا ہے مگر ناعاقبت اندیش حکمرانوں نے رمضان کے مقدس مہینے کی حرمت پامال کر دی ہے۔ شبیر احمد خان نے کہا کہ رمضان ہمیں صبر، اخوت، بھائی چارے اور ایک دوسرے کی مدد کا درس دیتا ہے مگر ہمارے حکمرانوں نے اشیائے ضروری میں مصنوعی قلت پیدا کر کے رمضان کے بابرکت مہینے کو عوام پر عذاب بنادیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ کرپٹ حکمرانوں نے امریکہ کی جنگ کو اپنا کر پورے خطے کو میدان جنگ میں تبدیل کر دیا ہے کراچی میں اتحادی جماعتوں کی سرپرستی میں خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے حکمران را، سی آئی اے اور موساد کی سازشوں کے اہل کار بنے ہوئے ہیں۔
کراچی جو کہ ملک کی معاشی شہہ رگ ہے، حکمرانوں نے اسے لاشوں کا ڈھیر بنادیا ہے ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہر طرف بدامنی، افراتفری اور ہوشربا مہنگائی ہے رمضان کے مقدس مہینے میں بھی لوڈشیڈنگ جاری وساری ہے حکمران صرف اپنی تجوریاں بھرنے میں مصروف ہیں اُنہیں ملک کی ترقی و امن سے کوئی سروکار نہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ وقت کا اہم تقاضا ہے کہ ملک کی تمام چھوٹی بڑی محب وطن اور امریکہ مخالف جماعتوں کا اتحاد ہو تاکہ ملک سے امریکی مداخلت کا خاتمہ ہو اور امریکہ کے پٹھو حکمرانوں کو چلتا کیا جائے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ پرامن اسلامی جمہوری انقلاب کے لئے جماعت اسلامی 11 ستمبر تا 16 ستمبر امریکہ کے فریفتہ حکمرانوں کے خلاف عوامی تائید حاصل کرنے کے لئے ریفرنڈم کرارہی ہے۔ اُنہوں نے اس امر کا اظہار کیا کہ وقت دور نہیں کہ جماعت اسلامی عوام کی تائید سے ملک میں عادلانہ انقلاب برپا کرے۔
خبر کا کوڈ : 93835
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش