0
Wednesday 16 Jun 2021 21:28

ایوان کا تقدس پامال کرنے والے ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت ختم کی جائے، صاحبزادہ ابوالخیر زبیر

ایوان کا تقدس پامال کرنے والے ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت ختم کی جائے، صاحبزادہ ابوالخیر زبیر
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان (نورانی) و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے مطالبہ کیا ہے کہ ایوان کا تقدس پامال کرنے والے بداخلاق، غیر مہذب ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت فوری طور پر ختم کی جائے، بجٹ کے بعد پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ سے ثابت ہوگیا ہے کہ بجٹ میں اعلان کردہ مراعات صرف عوام کوبیوقوف بنانے کیلئے تھی۔ ایک بیان میں ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے الیکشن کمیشن اور اسپیکر قومی اسمبلی سے مطالبہ کیا ہے کہ ایوان کا تقدس پامال کرنے والے بداخلاق، غیر مہذب ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت فوری طور پر ختم کی جائے، غیر شائستہ زبان استعمال کرنے اور گالم گلوچ کرنے والے قوم کی نمائندگی کے اہل نہیں ہیں، اسمبلی کے فلور کو دنگل بنانے والوں کا محاسبہ کیا جانا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ قوم نے دیکھ لیا حکومت اور اپوزیشن دونوں طرف کے ارکان نے اسمبلی کو میدان جنگ بنادیا، یہ دونوں لڑنے میں مصروف تھے کہ حکومت نے اس لڑائی سے فائدہ اٹھا کر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، بجٹ کے بعد پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ سے ثابت ہوگیا کہ بجٹ میں اعلان کردہ مراعات صرف عوام کو بیوقوف بنانے کیلئے تھی، اصل بجٹ ہر مہینہ آئے گا جس کے ذریعہ پیٹرول سے متعلق ٹرانسپورٹ، بجلی، گیس وغیرہ تمام اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل اضافے ہوتے رہیں گے اور عوام کو یہ خوشخبری سنائی جاتی رہے گی کہ بجٹ میں کوئی ٹیکس نہیں لگایا اور آئی ایم ایف کے کہنے پر کسی چیز کی قیمت نہیں بڑھائی گئی۔
خبر کا کوڈ : 938402
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش