0
Tuesday 23 Aug 2011 23:55

افغانستان میں طالبان کا ایک اور امریکی ڈرون طیارہ مار گرانے کا دعویٰ

افغانستان میں طالبان کا ایک اور امریکی ڈرون طیارہ مار گرانے کا دعویٰ
کابل:اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے شمالی صوبے بلخ میں طالبان نے امریکہ کا ایک اور جاسوس طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل سے 324 کلو میٹر شمال میں واقع صوبے بلخ میں امریکی ڈرون کے گرنے کی اطلاعات ملی ہیں، تاہم امریکی حکام نے اس کے تباہ ہونے کی وجوہات کے بارے میں فوری طور پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔ اُدھر افغان صوبے کے حکام نے بھی ڈرون طیارے گرانے کی تصدیق کی ہے جبکہ مقامی لوگوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے علاقے میں دو امریکی جاسوس طیارے گرتے ہوئے دیکھے ہیں۔ ادھر طالبان نے امریکی ڈرون کو مار گرانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان نے اس کا ملبہ قبضے میں لے لیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 94071
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش