0
Wednesday 7 Jul 2021 23:32

عراق، "سرایا اولیاء الدم" نامی مزاحمتی گروہ نے امریکی فوجی اڈے پر وسیع حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی

عراق، "سرایا اولیاء الدم" نامی مزاحمتی گروہ نے امریکی فوجی اڈے پر وسیع حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی
اسلام ٹائمز۔ عراقی مزاحمتی گروہ "سرایا اولیاء الدم" نے آج علی الصبح عراق کے شمالی شہر اربیل میں واقع امریکی فوجی اڈے پر ہونے والے وسیع حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ عراقی میڈیا کے مطابق آج اربیل میں واقع امریکی فوجی اڈے پر علی الصبح متعدد ڈرون طیاروں و راکٹوں کی مدد سے وسیع حملہ کیا گیا تھا جبکہ داعش کے خلاف نام نہاد مقابلے کے بین الاقوامی امریکی اتحاد کے ترجمان کرنل وین ماروٹو (Wayne Marotto) نے اس حوالے سے دعوی کیا ہے کہ ان حملوں میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ مزاحمتی محاذ کے قریبی سوشل میڈیا چینل کے مطابق سرایا اولیاء الدم کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے ملک میں غیر قانونی طور پر موجود امریکی فوجی اتحاد کو مخاطب کر کے تاکید کی گئی ہے کہ اگرچہ دشمن اپنے بھاری جانی و مالی نقصان کا اعلان نہیں کرتا تاہم رات کے وقت اربیل کے فوجی اڈے پر ہونے والے حملوں میں جان گنوانے والے صیہونیوں کی تعداد سے ہم آگاہ ہیں اور عنقریب ہی اس کا اعلان بھی کر دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 942159
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش