0
Tuesday 20 Jul 2021 12:03

کھالیں جمع کرنے کی اجازت نہ ملنے پر جے یو آئی کا ڈی سی لاہور کیخلاف مظاہرہ

کھالیں جمع کرنے کی اجازت نہ ملنے پر جے یو آئی کا ڈی سی لاہور کیخلاف مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام ضلع لاہور کے زیراہتمام ڈپٹی کمشنر لاہور کیخلاف ڈی سی آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے کی قیادت سیکرٹری جنرل جے یو آئی لاہور مفتی عبدالحفیظ نے کی۔ اس موقع پر مفتی عبدالحفیظ کا کہنا تھا کہ احتجاجی مظاہرہ مدارس کو قربانی کی کھالیں جمع کرنے کی اجازت نہ ملنے پر کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی سی لاہور سے کھالیں جمع کرنے سے متعلق قانونی طور پر اجازت مانگی تھی، جو مدارس گزشتہ کئی سالوں سے قربانی کی کھالیں جمع کر رہے اس بار اجازت نہ دینا افسوسناک ہے۔ مفتی عبدالحفیظ نے کہا کہ حکمران جماعت جے یو آئی کے مدارس کیساتھ انتظامیہ کے زریعے سوتیلا سلوک کر رہی، جے یو آئی ڈپٹی کمشنر لاہور کے اس فیصلہ کو مسترد کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے مدارس کا نظام انہیں کھالوں پر چلتا ہے، کھالوں کی جمع آوری سے روکنا مدارس کو معاشی طور پر کمزور کرنے کے مترادف ہے۔
خبر کا کوڈ : 944350
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش