0
Monday 26 Jul 2021 19:16

سی ٹی ڈی کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری، 13 مشتبہ افراد گرفتار کئے

سی ٹی ڈی کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری، 13 مشتبہ افراد گرفتار کئے
اسلام ٹائمز۔ محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی ) نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث 13 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا جبکہ مجموعی طور پر 59 افراد کو چیک کیا گیا۔ سی ٹی ڈی کیساتھ مقابلے میں دو دہشت گرد ہلاک بھی ہوئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق پولیس عہدیداروں کی ٹارگٹ کلنگ پر ملک بھر میں دہشتگردی کی حالیہ لہر کو مدنظر رکھتے ہوئے سی ٹی ڈی پنجاب نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے پورے پنجاب میں وسیع پیمانے پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کا انعقاد کیا۔ گزشتہ 7 دنوں میں سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں 54 آئی بی اوز کا انعقاد کیا، جس میں ان آئی بی اوز کے دوران 59 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ہے، لادی گینگ کے 02 کارکن ہلاک اور 13 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ذرائع کے بارے میں معلومات پر ایک آئی بی اوز کا اہتمام کیا گیا۔ ایک آپریشن کے دوران لڈا گینگ کے 2 سرگرم کارکنوں اللہ بخش اور محمد اسماعیل مارے گئے۔ گرفتار ملزمان میں محمد عمر چنیوٹ سے گرفتار ہوا۔  محمد ندیم گجرات سے گرفتار ہوا۔ ملزم کا تعلق ٹی ایل پی سے تھا۔ نصیرالدین جیلانی، حافظ طاہر محمود، انصر شاہ بہاولپور سے گرفتار ہوئے۔ صاحبزادہ سلطان محمود قادری گجرات سے گرفتار ہوا۔ عبد اللطیف گکھڑ کو راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا۔ سید محمد شاہد حسین کو نارووال سے گرفتار کیا گیا۔ ٹی ایل پی کارکن حافظ ظہور احمد ولد منظور احمد، محمد کو سیالکوٹ سے گرفتار کیا گیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی پنجاب تیزی سے محفوظ پنجاب کے ہدف کو بروئے کار لا رہا ہے اور دہشتگردوں اور ریاست مخالف عناصر کو سلاخوں کے پیچھے لانے کی کوششوں میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا۔
خبر کا کوڈ : 945226
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش