0
Monday 26 Jul 2021 22:54

سندھ حکومت کا بلدیاتی الیکشن کرانے کا فیصلہ اچھا اقدام ہے، ثروت اعجاز قادری

سندھ حکومت کا بلدیاتی الیکشن کرانے کا فیصلہ اچھا اقدام ہے، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کا بلدیاتی الیکشن کرانے کا فیصلہ اچھا اقدام ہے، اختیارات جب نچلی سطح پر ہونگے تو عوامی مسائل بھی ہنگامی بنیادوں پر حل ہونگے، عیدالاضحیٰ گذر گئی مگر آج بھی شہر میں الائشوں کی وجہ سے فضا تعفن زدہ ہے، صفائی ستھرائی کا نظام پہلے ہی ناکارہ اور پانی کی نکاسی کا سسٹم بوسیدہ ہے۔ اپنے ایک بیان میں ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ سندھ حکومت کراچی کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے، کراچی کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک بن کیا جائے، وفاقی و صوبائی حکومت کی کراچی کے ساتھ زیادتی پر تشویش ہے، دعوؤں سے کام نہیں چلے گا، کراچی کو ماڈل بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت بھی کراچی کے عوام کو سہولیات مہیا کرنے میں ناکام ہے، ہلکی سی بارش نے کراچی کا برا حال کر دیا، جبکہ ابھی مون سون کی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا، بارشوں سے کوئی نقصان ہوا تو اس کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ عوام کو پینے کا صاف پانی مہیا نہیں، اسپتالوں میں دوائیاں نہیں، مہنگائی آسمان کی بلندیوں کو چھو رہی ہے، حکمران غربت کے بجائے غریب کو ختم کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ کے بعد بھی پیٹرولیم مصنوعات میں کئی بار اضافہ کر دیا گیا، غریب کو بھوک و افلاس کی طرف دھکیل کر ختم کیا جا رہا ہے، کراچی کے ساتھ ہونیوالی والی زیادتی پر خاموش نہیں رہینگے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کا شمار دنیا کے بڑے شہروں میں کیا جاتا ہے، مگر ناقص پالیسیوں اقرباء پروری نے کراچی کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا ہے، سندھ حکومت کراچی کی تعمیر ترقی کیلئے زبانی جمع خرچ کی بجائے عملی طور پر کام کرے۔
خبر کا کوڈ : 945251
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش