0
Monday 2 Aug 2021 17:20

عوام پر پابندیاں لگائیں گے تاکہ وہ ویکسینیشن پر مجبور ہو، لیاقت شاہوانی

عوام پر پابندیاں لگائیں گے تاکہ وہ ویکسینیشن پر مجبور ہو، لیاقت شاہوانی
اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیلٹا کورونا کی سب سے خطرناک قسم ہے، جو تیزی سے پھیل رہی ہے۔ کورونا کی چوتھی لہر کے پیش نظر کورونا ویکسینیشن کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔ کوئٹہ میں روزانہ چوبیس ہزار افراد کو ویکسین لگانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ویکسین کی کوئی کمی نہیں۔ حکومت کی جانب سے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ پر سختی ہوگی اور ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر سفری سہولیات پر پابندی ہوگی، تاکہ عوام ویکسینیشن پر مجبور ہو۔ انہوں نے ویکسینیشن کارڈز کی ویریفیکیشن کے حوالے سے بتایا کہ نادرا سے رابطہ کیا گیا ہے، امید ہے کہ جلد مسائل کا خاتمہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عوام لاک ڈاون اور سختیوں کے بغیر ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کرتی۔
خبر کا کوڈ : 946417
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش