0
Tuesday 3 Aug 2021 19:21

کوئٹہ، صدر مملکت کی پارلیمنٹیرینز سے ملاقات، گرین ٹریکٹر اسکیم کا افتتاح

کوئٹہ، صدر مملکت کی پارلیمنٹیرینز سے ملاقات، گرین ٹریکٹر اسکیم کا افتتاح
اسلام ٹائمز۔ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی دو روزہ دورے پر کوئٹہ آئے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں پارلیمنٹیرینز سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صوبے کی مجموعی امن و امان کی صورتحال، جاری ترقیاتی منصوبوں، صوبے میں سیاحت کے فروغ اور خطے میں رونماء ہونے والی معاشی و سیاسی تبدیلیوں کے علاوہ دیگر اہم معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے بعد صدر مملکت نے کوئٹہ میں گرین ٹریکٹر اسکیم کا افتتاح کیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ گرین ٹریکٹرز بلوچستان حکومت کی طرف سے چھوٹے زمینداروں کو سبسڈی پر دیئے جا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 946634
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش