0
Wednesday 25 Aug 2021 14:48

ہائیکورٹ، سعد رضوی کی نظر بندی کیخلاف سماعت، حکومت سے جواب طلب

ہائیکورٹ، سعد رضوی کی نظر بندی کیخلاف سماعت، حکومت سے جواب طلب
اسلام ٹائمز۔ کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ کی دوبارہ نظربندی کیخلاف درخواست پر ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 6 ستمبر کو جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے کہا معاونت کی جائے کہ مخصوص مدت کے بعد حکومت کو نظربندی کا اختیار ہے یا نہیں؟؟ جسٹس امجد رفیق نے حافظ سعد رضوی کے چچا امیر حسین کی درخواست پر سماعت کی۔ پنجاب حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ملک اختر جاوید، سپیشل سیکرٹری ہوم، اے آئی جی لیگل محمد سلیم چغتائی، ایس پی لیگل شیخ محمد آصف سمیت دیگر افسران پیش ہوئے۔

درخواستگزار کی جانب سے دائر درخواست میں پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے جبکہ موقف اختیار کیا گیا کہ صوبائی نظرثانی بورڈ نے نظربندی میں توسیع کا ریفرنس مسترد کر دیا تھا، پہلے تھری ایم پی او کے تحت نظر بند کیا اور اب انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت نظر بند کر دیا گیا۔ عدالت سے دوبارہ نظر بندی کا حکم کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ کیس کی سماعت کے پیش نظر احاطہ ہائیکورٹ میں پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی۔
خبر کا کوڈ : 950305
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش