0
Saturday 28 Aug 2021 21:08

وفاق کی جانب سے سندھ کے لوگوں کو حصہ نہیں دیا جاتا، وزیراعلیٰ سندھ

وفاق کی جانب سے سندھ کے لوگوں کو حصہ نہیں دیا جاتا، وزیراعلیٰ سندھ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کے لوگوں کو پیاسا رکھا جارہا ہے، پانی کی کمی کی وجہ سے صوبہ مشکلات کا شکار ہے۔ سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے وفاق پر ناانصافیوں کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ سندھ کے لوگوں سے ملک کی 70 فیصد سے زیادہ کمائی ہوتی ہے، اس کے باوجود وفاقی حکومت نے سندھ کے ساتھ ناانصافیاں کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے لوگوں کو پیاسا رکھا جارہا ہے، پانی کی کمی کی وجہ سے صوبہ مشکلات کا شکار ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاق کی جانب سے سندھ کے لوگوں کو حصہ نہیں دیا جاتا، عمران خان کو جانا ہوگا اور بلاول بھٹو ملک کے وزیراعظم بنیں گے۔ وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ جس جگہ آتے ہیں حکومت کی بات ہوتی ہے، عوام کہتے ہیں کہ ملک میں مہنگائی بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کو عوام کی کبھی فکر نہیں ہوئی ہے لیکن ہم سندھ کی عوام کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 950900
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش