0
Sunday 5 Sep 2021 12:38

ہم اپنی سرزمین کو ہرگز افغانستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، شیخ رشید

ہم اپنی سرزمین کو ہرگز افغانستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ شیخ رشید نے کوئٹہ میں مستونگ شاہراہ پر ایف سی کی گاڑی پر حملے کو خودکش حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حملہ میں پاکستان تحریک طالبان (ٹی ٹی پی)، بلوچ لیبریشن آرمی (بی ایل ایف) اور داعش کے بارے میں ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے، خفیہ ادارے تحقیقات کر رہے ہیں۔ طورخم بارڈر پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے وزیراعظم عمران خان کا حوالہ دیتے ہوئے واضح کیا کہ ہم اپنی سرزمین کو ہرگز افغانستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے اور امید رکھتے ہیں کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو۔ شیخ رشید نے کہا کہ خطے میں سیاسی تبدیلیاں کے ساتھ ترقی کرنے جارہا ہے، افغانستان کا امن، استحکام اور ترقی دراصل ہماری بھی کامیابی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ افغانستان میں رونما ہونے والی سیاسی تبدیلی کو تسلیم کرنے والے وزیر اعظم عمران خان ہوں گے، یہ فیصلہ ان کا ہوگا، میں صرف طورخم بارڈر کی ذمہ داری کا جواب دے سکتا ہوں۔
انہوں نے بین الاقوامی میڈیا کو مخاطب کرکے کہا کہ وہ بھارتی میڈیا کے گمراہ کن حقائق کا حوالہ مت دیں، پاکستان میں 4 افغان داخل ہوئے ہیں لیکن اس سے زیادہ یہاں سے وہاں گئے ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ 10 ہزار پناہ گزینوں میں سے 9 ہزار واپس جا چکے ہیں اس لیے بھارتی میڈیا کس منھ سے پروپیگنڈا کررہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 952255
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش