0
Thursday 16 Sep 2021 20:11

بھارت دنیا کے 18 اہم ممالک کے مقابلے میں اوسط یومیہ ٹیکہ کاری میں سب سے آگے

بھارت دنیا کے 18 اہم ممالک کے مقابلے میں اوسط یومیہ ٹیکہ کاری میں سب سے آگے
اسلام ٹائمز۔ دنیا کے 18 اہم ممالک کی یومیہ اوسط ٹیکہ کاری جہاں 81.7 لاکھ ہے وہیں ہندستان میں یومیہ ٹیکہ کاری اوسط تعداد 85.40 لاکھ کے قریب ہے اور یہ ان ممالک سے کہیں زیادہ ہے۔ کووڈ ویکس ڈاٹ لائیو کے مطابق دنیا کی سب سیبڑی ٹیکہ کاری مہم میں یکم ستمبر سے 13 ستمبر کے درمیان دنیا کے 18 اہم ممالک کی کورونا اوسط ٹیکہ کاری کے مقابلہ میں ہندوستان ان سے کافی آگے ہے۔ اسی مدت میں جہاں یومیہ اوسط ٹیکہ کاری میں دنیا کے سب سے طاقت ملک امریکہ میں سات لاکھ 90 ہزار لوگوں کو یومیہ ٹیکہ لگایا گیا وہیں ہندوستان میں تقریباً 85 لاکھ 40 ہزار لوگوں کو ایک دن میں ٹیکہ لگایا گیا۔ اس کے بعد روس میں ایک دن میں تقریباً تین لاکھ 90 ہزار لوگوں کو کورونا کا ٹیکہ لگا۔ جاپان میں ایک دن میں اوسط 14.2 لاکھ لوگوں کو ٹیکہ لگایا گیا۔ فرانس میں ایک دن میں دو لاکھ 80 ہزار ٹیکے لگے۔

اس کے علاوہ دنیا کے کئی ممالک میں ایک دن میں اوسطًا کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ان میں جرمنی ایک لاکھ 80 ہزار یومیہ، برطانیہ میں ایک لاکھ دس ہزار، کناڈا میں 90 ہزار، برازیل میں 13 لاکھ 80 ہزار، اسپین میں دو لاکھ 30 ہزار، سعودی عرب میں دو لاکھ 10 ہزار، ترکی میں چھ لاکھ 30 ہزار، جنوبی افریقہ میں ایک لاکھ 70 ہزار، انڈونیشیا میں 13 لاکھ دس ہزار، نیوزی لینڈ میں 60 ہزار لوگوں کو اوسطاً یومیہ ٹیکے لگے۔ آسٹریلیا میں دو لاکھ 80 ہزار، سوئزرلینڈ میں 30 ہزار، اٹلی میں دو لاکھ 40 ہزار اور ارجنٹینا میں تین لاکھ 70 ہزار لوگوں کو اوسط یومیہ ٹیکے لگائے گئے۔ ہندوستان دنیا کے ان تمام 18 ممالک سے اوسط یومیہ ٹیکہ کاری میں سب سے آگے ہے۔ یہاں یومیہ 85.40 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو کورونا کا ٹیکہ لگایا جارہا ہے۔ خیال رہے کہ ہندوستان میں اب تک 765717137 لوگوں کو کورونا کا ٹیکہ لگایا جاچکا ہے، جن میں سے پہلی ڈوز پانے والوں کی مجموعی تعداد 578646751 اور دونوں ڈوز لگوانے والوں کی مجموعی تعداد 187070386 ہے۔
خبر کا کوڈ : 954187
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش