0
Tuesday 21 Sep 2021 13:04

لاہور، عالمی یومِ امن کی مناسبت سےکیتھیڈرل چرچ میں تقریب

لاہور، عالمی یومِ امن کی مناسبت سےکیتھیڈرل چرچ میں تقریب
اسلام ٹائمز۔ عالمی یومِ امن کے موقع پر لاہور کے کیتھیڈرل چرچ میں  بین المذاہب ہم آہنگی کے زیراہتمام امن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں مختلف مذاہب کے قائدین نے شرکت کی۔ شرکاء نے کیک کاٹا اور امن کی شمعیں روشن کیں۔ تقریب میں چیئرمین قومی کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی آرچ بشپ سبسٹین فرانسس شاء، چیئرمین کل مسالک علماء بورڈ مولانا محمد عاصم مخدوم، چودھری صغیر عباس ورک، سید محمود غزنوی، ڈاکٹر بدر منیر مجددی، قاسم علی قاسمی، علامہ شاہد گورکھا، سہیل احمد رضا، مفتی سید عاشق حسین سمیت دیگر نے شرکت کی۔

مولانا عاصم مخدوم نے کہا کہ آج پوری دنیا میں عالمی یومِ امن منایا جا رہا ہے، پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والے رہتے ہیں اور تمام اقلیتیں محفوظ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمنوں کے سامنے پوری پاکستان قوم متحد ہو کر سینہ سپر ہے، اپنی وحدت سے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملائیں گے۔ سبسٹین فرانسس شاء نے کہا کہ پاکستان میں مذہبی رواداری کو فروغ مل رہا ہے۔ تمام مذاہب کے پیروکار ایک دوسرے کے عقائد و نظریات کا احترام کرتے ہیں، یہی حُسن ہے کہ آج تمام مذاہب کے ماننے والے امن کانفرنس میں شریک ہیں۔ اس موقع پر امن کی علامت سمجھے جانیوالے زیتون کے پودے بھی لگائے گئے۔
خبر کا کوڈ : 954958
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش