0
Sunday 26 Sep 2021 00:36

پاکستان نے افغانستان سے پھلوں کی درآمد پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ دیدی

پاکستان نے افغانستان سے پھلوں کی درآمد پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ دیدی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے افغانستان سے تازہ پھلوں کی درآمد پر عائد سیلز ٹیکس کی وصولی روک دی ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کلکٹریٹس آف کسٹمز کو چند روز قبل صدارتی آرڈیننس کے زریعے افغانستان سے تازہ پھلوں کی درآمد پر عائد کردہ سیلز ٹیکس وصول کرنے سے روک دیا ہے صرف افغانستان سے سیب کی درآمد پر سیلز ٹیکس وصول کیا جائے، باقی تازہ پھلوں کی افغانستان سے درآمد پر سیلز ٹیکس وصول نہیں ہوگا۔ ایف بی آر کے چیف کسٹمز فیسی لیٹیشن اینڈ کمپلائنس عبدالحمید مروت کی جانب سے مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس کی ایف بی آر حکام نے تصدیق کردی ہے۔مراسلے کی نقل کے مطابق مراسلہ کلکٹریٹ کسٹمز پشاور اور کلکٹریٹ کسٹمز کوئٹہ کو ارسال کیا گیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان سے تازہ پھلوں کی درآمد پر سیلز ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا، افغانستان سے صرف سیب کی درآمد پر سیلز ٹیکس لاگو ہوگا۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ صدر کی جانب سے جاری کردہ ٹیکس قوانین تھرڈ ترمیمی آرڈیننس میں افغانستان سے تازہ پھلوں کی درآمد پر سیلز ٹیکس عائد کیا گیا تھا، جس پر چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹریز کے نمائندہ وفد نے ایف بی آر حکام سے ملاقات میں ایشو اٹھایا۔ سرحد چیمبر آف کامرس کے تحفظات دور کرنے کیلئے معاملے کا جائزہ لیا گیا جس کی روشنی میں افغانستان سے سیب کے علاوہ باقی تمام تازہ پھلوں کی درآمد پر سیلز ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 955769
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش