0
Sunday 26 Sep 2021 11:11

اسلام آباد میں 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہی کاروباری گروپ کے 4 افراد قتل

اسلام آباد میں 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہی کاروباری گروپ کے 4 افراد قتل
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد کے تھانہ بنی گالہ کی حدود نیو مل میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ دارالحکومت اسلام آباد میں 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہی کاروباری گروپ سے تعلق رکھنے والے 2 پراپرٹی ڈیلرز اور ان کے 2 گارڈز سمیت 4 افراد کو  قتل کیا جا چکا ہے۔ دوسری جانب پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور حکام کا کہنا ہے کہ جلد ہی ملزمان تک پہنچ جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 955799
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش