0
Tuesday 28 Sep 2021 22:05

لاہور، چہلم شہدائے کربلا کا مرکزی جلوس اختتام پذیر ہو گیا

لاہور، چہلم شہدائے کربلا کا مرکزی جلوس اختتام پذیر ہو گیا
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں چہلم حضرت امام حسینؑ کا مرکزی جلوس حویلی الف شاہ سے برآمد ہوا۔ علامہ محمد حسین اکبر نے شہدائے کربلا کے فضائل و مصائب بیان کئے اور مجلس کے بعد شبیہہ تعزیہ برآمد ہوئی۔ جلوس میں شریک عزاداروں نے تمام راستے نوحہ خوانی و ماتم کیا۔ چہلم کا مرکزی جلوس حویلی الف شاہ سے مسجد وزیر خان پہنچا، مسجد وزیر خان سے جلوس خرادی محلہ، چوک نواب صاحب پہنچا، چوک نواب صاحب سے محلہ شعیاں، نثار حویلی پہنچایا گیا۔ نثار حویلی سے چوہٹہ مفتی باقر، چوک کوتوالی سے ہوتا ہوا مرکزی جلوس کشمیری بازار آیا جہاں سنہری مسجد کے قریب عزاداروں نے نماز ظہرین ادا کی۔ جلوس سنہری مسجد سے پانی والا تالاب، ٹیکسالی، کوچہ فقیر خانہ پہنچا، جہاں بھاٹی سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ  پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔ جلوس کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ بلند عمارتوں پر سنائپر تعینات تھے جبکہ جلوس کے داخلی راستوں پر بھی سکیورٹی انتہائی سخت تھی۔ پولیس کیساتھ ساتھ رینجرز کے اہلکار بھی تعینات رہے۔ 
 
خبر کا کوڈ : 956199
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش