0
Thursday 30 Sep 2021 20:57

ہماری حکومت بنتی ہے تو سب کو مفت علاج ملیگا، اروند کیجریوال

ہماری حکومت بنتی ہے تو سب کو مفت علاج ملیگا، اروند کیجریوال
اسلام ٹائمز۔ عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیراعلٰی اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ اگر پنجاب میں ہماری حکومت بنتی ہے تو وہ ہر شخص کو پرائیویٹ اسپتالوں جیسا علاج دیں گے اور اور سرکاری اسپتالوں میں تمام دوائیں، ٹیسٹ، آپریشن مفت ہوں گے۔ اروند کیجریوال نے لدھیانہ، پنجاب میں صحافیوں سے کہا کہ آج سے پانچ سال پہلے پنجاب کے لوگوں نے بڑی امیدوں کے ساتھ کانگریس پارٹی کی حکومت بنائی تھی، لیکن آج حکومت کے نام پر کچھ نظر نہیں آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے لوگوں نے حکومت کا تماشا بنا دیا ہے، اقتدار کے لئے گندی لڑائی جاری ہے اور ہر کانگریسی لیڈر وزیراعلیٰ بننا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف جہاں اقتدار کے لئے گندی لڑائی جاری ہے، دوسری پارٹیوں میں کرپشن اور اقتدار کا گھٹیا ناچ جاری ہے، دوسری طرف ایک عام آدمی پارٹی ہے جو پنجاب اور پنجابیوں کی ترقی کے لئے دن رات منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ اب سب کہہ رہے ہیں اور پورا پنجاب تیار ہے کہ انتخابات کے بعد پنجاب میں عام آدمی پارٹی کی حکومت بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آنے کے بعد ہم کسانوں کی بجلی معاف کریں گے، ہم پرانے بل معاف کر دیں گے، ہم نے یہ کام دہلی میں کر کے دکھایا ہے۔
خبر کا کوڈ : 956555
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش