0
Monday 11 Oct 2021 20:50

مودی حکومت معاشی بھگوڑوں کو فائدہ پہنچا رہی ہے، کانگریس

مودی حکومت معاشی بھگوڑوں کو فائدہ پہنچا رہی ہے، کانگریس
اسلام ٹائمز۔ کانگریس نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت بینکوں کو لوٹنے والے اقتصادی بھگوڑوں کو بیرون ملک جانے کے لئے موقع دے رہی اور پھر بیرون ملک میں چل رہے ان کے کاروبار کو فائدہ پہنچانے کا کام کررہی ہے۔ کانگریس کمیٹی کے ترجمان گورو بلبھ نے آج نئی دہلی میں پارٹی ہیڈ کوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ مودی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے اب تک مہول چوکسی، نیرو مودی اور وجے مالیہ جیسے کئی بھگوڑوں نے ملک کے بینکوں کو دھوکہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کے ناک کے نیچے سے بیرون ملک فرار ہوگئے ہیں اور انہیں ان کے جرم کی سزا دینا مشکل ہو گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایسے مجرموں کی فہرست بہت طویل ہے اور مسلسل بڑھ رہی ہے لیکن حکومت خاموش بیٹھی ہے۔

کانگریس کمیٹی کے ترجمان گورو بلبھ نے بتایا کہ اس فہرست میں ایک اور نام سنڈیسرا بھائیوں کا ہے جو 2017ء میں بینکوں کو 15000 کروڑ روپے دھوکہ دے کر بیرون ملک فرار ہوگئے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ نائیجیریا میں سرکاری شعبے کی تیل کمپنیاں ہندوستان پٹرولیم کارپوریشن لیمیٹیڈ، بھارت پٹرولیم کارپوریشن لیمیٹیڈ اور انڈین آئل کارپوریشن لیمیٹیڈ، سنڈیسرا گروپ کی کمپنی سیپکو سے، جو ملک کے معاشی بھگوڑوں کے زیر انتظام ہیں، ہماری تمام تیل کمپنیوں نے ملک کے لئے تیل درآمد کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی سرکاری کمپنیوں نے سنڈیسرا برادران کی اس کمپنی سے جنوری 2018ء سے مئی 2020ء تک 5700 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا تیل درآمد کیا۔
خبر کا کوڈ : 958196
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش