0
Friday 15 Oct 2021 23:26

تمام ادارے آئین و قانون کے مطابق اپنے دائرے کار میں رہ کر خدمات سر انجام دیں، لیاقت بلوچ

تمام ادارے آئین و قانون کے مطابق اپنے دائرے کار میں رہ کر خدمات سر انجام دیں، لیاقت بلوچ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ وفاق اور سندھ میں جمہوریت کے دعویدار حکمرانوں کا بروقت بلدیاتی انتخابات نہ کروانا آئین سے انحراف اور عام شہریوں کو اپنے حقوق سے محروم رکھنا ہے، سندھ میں پیپلز پارٹی تیسری بار اقتدار میں آنے کے باوجود یہاں کے عوام صحت، تعلیم، روزگا، روڈ، راستے سمیت زندگی کی بنیادی سہولتوں سے بھی محروم ہیں، اسٹیبلشمینٹ اور سیاستدانوں کو اب یہ شعور آجانا چاہیے کہ آئین سے انحراف اقدامات ملک و قوم کیلئے خطرناک ثابت ہوں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدری چوک رسالدار اور کشمور میں سیرتِ النبیؐ کانفرنس سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا۔ اس موقع پر صوبائی نائب امیر ممتاز حسین سہتو، نائب قیم عبدالحفیظ بجارانی، ضلعی امیر آغا عبدالفتاح پٹھان و دیگر مقامی رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ ملک و قوم کی بہتری اسی میں ہے کہ تمام ادارے آئین و قانون کے مطابق اپنے دائرے کار میں رہ کر خدمات سر انجام دیں، کرپٹ قیادت و ظالمانہ نظام سے نجات اور نظام مصطفٰی کے نفاذ سے ہی عوام غربت و افلاس مہنگائی اور ناانصافیوں سمیت تمام مسائل سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام نہ ہونے کی وجہ سے شہری اپنے بنیادی مسائل کے حل کیلئے پریشان ہیں، عوام کا بجٹ عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جاتا، تو آج سندھ کے عوام محرومیوں کا شکار اور شہر کھنڈرات و کچراکنڈی میں تبدیل نظر نہ آتے، بیروزگاری سے نوجوان پریشان اور مہنگائی نے عوام کی زندگی تنگ کر دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 958899
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش