0
Sunday 17 Oct 2021 19:37

بھارت میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 4 لاکھ 52 ہزار سے متجاوز

بھارت میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 4 لاکھ 52 ہزار سے متجاوز
اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس کی رفتار میں کمی کے درمیان ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلاکت خیز عالمی وباء کورونا وائرس کے 14 ہزار نئے کیسز درج کئے گئے ہیں۔ دریں اثنا ہفتے کے روز ملک میں 41 لاکھ 20 ہزار 772 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی اور اب تک 97 کروڑ 65 لاکھ 89 ہزار 540 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔ اتوار کی صبح مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 14146 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد تین کروڑ 54 لاکھ 53 ہزار 719 ہوگئی ہے۔ دریں اثناء 19788 مریضوں کی صحتیابی کے بعد جان لیوا وباء سے شفایاب مریضوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 34 لاکھ 18 ہزار 749 ہوگئی ہے۔ ایکٹیو کیسز 5786 سے گھٹ کر ایک لاکھ 95 ہزار 846 ہوگئے ہیں۔

اسی مدت میں مزید 144 مریضوں کی موت کی وجہ سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 452124 ہوگئی ہے۔ بھارت میں جان لیوا کورونا سے شفایابی کی شرح بڑھ کر 98.10 فیصد، ایکٹیو کیسز کی شرح گھٹ کر 0.57 فیصد جبکہ اموات کی شرح 1.33 فیصد رہ گئی ہے۔ کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کے لحاظ سے ملک میں ریاست کیرالہ اس وقت پہلے نمبر پر ہے۔ اس ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں ہلاکت خیز کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 3871 سے گھٹ کر اب یہ تعداد 91478 رہ گئی ہے۔ وہیں 11769 مریضوں کی صحتیابی سے کورونا سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 4728497 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے میں 57 مریضوں کی موت کے ساتھ ہی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 26791 ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 959190
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش