0
Wednesday 20 Oct 2021 01:28

علی پور، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام عید میلادالنبی کے موقع پر استقبالیہ کیمپ، مٹھائی تقسیم 

علی پور، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام عید میلادالنبی کے موقع پر استقبالیہ کیمپ، مٹھائی تقسیم 
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین علی پور کے زیراہتمام عید میلادالنبی کے موقع پر میلادالنبی کے جلوسوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے امام بارگاہ سادات مہاجرین کے سامنے استقبالیہ کیمپ لگایا گیا، شرکاء کے لیے مٹھائی، نیاز اور سبیل کا اہتمام بھی کیا گیا۔ شہر کے مختلف علاقوں اور قصبوں سے برآمد ہونے والے جلوسوں کو خوش آمدید کہا گیا، شرکاء جلوس پر گل پاشی جبکہ جلوس کے قائدین کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے، اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین ضلع علی پور کے سیکرٹری جنرل سید رضوان حیدر کاظمی، شاکر حسین کاظمی، سید فضل عباس نقوی سمیت دیگر رہنماء موجود تھے۔ ضلعی سیکرٹری جنرل سید رضوان حیدر کاظمی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کا منشور اتحاد بین المسلمین ہے، آج ایم ڈبلیو ایم نے ملک بھر میں پانچ سو مقامات پر استقبالیہ کیمپ لگا کر ایک مثال قائم کی ہے اور دشمن کے ارادوں کو خاک میں ملا دیا ہے، رحمت دو عالم کا وجود آج بھی انسانیت کے لیے نفع بخش ہے، میلاد کے موقع پر شیعہ سنی اتحاد قابل دیدنی ہے۔
خبر کا کوڈ : 959567
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش