0
Saturday 27 Nov 2021 21:17

مولانا ہدایت الرحمان کے مطالبات تسلیم کر لئے ہیں، ظہور بلیدی

مولانا ہدایت الرحمان کے مطالبات تسلیم کر لئے ہیں، ظہور بلیدی
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی وزیر ترقیات و منصوبہ بندی ظہور بلیدی نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں گوادر دھرنے سے متعلق کہا ہے کہ مولانا ہدایت الرحمان سے مذاکرات کئے اور مطالبات منظور کر لئے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے غیر قانونی ٹرالرنگ کی تدارک کیلئے فشزیر، سول انتظامیہ اور میرین سکیورٹی ایجنسی کو اختیارات تفویض کر دئیے گئے ہیں۔ ماہی گیروں کے روزگار کا تحفظ اور سمندری حیات کی نسل کشی کی روک تھام کیلئے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں کہا ہے کہ محکمہ ایکسایز نے مولانا ہدایت الرحمان صاحب سے مذاکرات کے نتیجے میں گوادر میں شراب خانوں پر پابندی لگا دی ہے۔ انہوں نے دونوں نوٹیفیکیشن کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کر لی ہے۔
خبر کا کوڈ : 965762
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش