0
Thursday 2 Dec 2021 21:31

رام اللہ، فلسطینی جوانوں نے جارح صیہونی آبادکاروں کی گاڑی جلا کر راکھ کر دی

رام اللہ، فلسطینی جوانوں نے جارح صیہونی آبادکاروں کی گاڑی جلا کر راکھ کر دی
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی جوانوں نے آج 2 غاصب یہودی آبادکاروں کی جارحیت کے جواب میں انہیں فرار کرنے پر مجبور کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق آج 2 غاصب یہودی آبادکار غیر قانونی طور پر فلسطینی مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں داور المنارہ کے مقام پر آ گھسے تھے جن کے سامنے بھرپور مزاحمت کرتے ہوئے فلسطینی جوانوں نے انہیں فرار کرنے پر مجبور کر دیا جس کے بعد غاصب صیہونیوں کی روزمرہ کی جارحیت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے فلسطینی جوانوں نے ان کی گاڑی کو جلا کر راکھ کر دیا۔ عرب ای مجلے معا کے مطابق اسرائیل کے ساتھ وسیع سکیورٹی تعاون کے متعدد معاہدوں پر دستخط کرنے والی فلسطینی عبوری حکومت نے دونوں صیہونی آبادکاروں کو اپنی تحویل میں لے لیا جنہیں بعد ازاں اسرائیلی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔



دنیا الوطن کے مطابق اس حوالے سے جاری ہونے والے ایک بیان میں فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے رام اللہ کے جوانوں کی جانب سے غاصب صیہونیوں کے بھرپور مقابلے کو "دلیرانہ اقدام" قرار دیتے ہوئے سراہا اور کہا ہے کہ اس جیسے مزاحمتی اقدامات کو پورے مغربی کنارے سمیت تمام علاقوں میں بھرپور انداز میں جاری رہنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی عبوری حکومت کی انٹیلیجنس ایجنسیز کو فلسطینی قوم کا ساتھ دینا اور غاصب صیہونیوں کی جارحیت کے مقابلے میں فلسطینی قوم کی حمایت کرنا چاہئے نہ یہ کہ وہ صیہونی دشمن کے ساتھ جا کھڑی ہوں۔
 
خبر کا کوڈ : 966617
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش