0
Monday 20 Dec 2021 11:28

پشاور میں قبرستان کے قریب سے 3 لاشیں برآمد

پشاور میں قبرستان کے قریب سے 3 لاشیں برآمد
اسلام ٹائمز۔ فقیر آباد میں واقع قبرستان کے قریب سے تین لاشیں برآمد ہوئیں۔ پولیس حکام کے مطابق پشاور کے علاقے فقیر آباد میں واقع  قبرستان کے قریب سے 3 لاشیں برآمد ہوئی ہیں، تینوں افراد کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ لاشوں کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے، لاشوں کو مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ایک لاش کی شناخت باجوڑ کے رہائشی کے طور پر ہوئی ہے، جب کہ باقی دو افراد کی شناخت نہیں ہو سکی۔
خبر کا کوڈ : 969357
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش