0
Thursday 23 Dec 2021 18:34

علیمی انقلاب کے ذریعے ملک کو بحرانوں سے نکالا جا سکتا ہے، محمد حسین محنتی

علیمی انقلاب کے ذریعے ملک کو بحرانوں سے نکالا جا سکتا ہے، محمد حسین محنتی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ تعلیمی انقلاب کے ذریعے معاشرے کی اصلاح اور ملک کو بحرانوں سے نکالا جا سکتا ہے، معاشرے میں انقلاب کیلئے جدوجہد بہت بڑا کام ہے، مدینے کے مثالی معاشرے کے قیام کیلئے عوام کو جماعت اسلامی کا ساتھ دینا ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعتہ العلوم الاسلامیہ منصورہ میں منعقدہ ایک روزہ تقریب المعلمین سے خصوصی خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر مفتی حبیب حنفی، فصیع اللہ حسینی، مفتی عرفان عادل اور مدیر جامعہ محمد احسن بھٹو نے بھی خطاب کیا۔ محمد حسین محنتی ان کاکہنا تھا نے کہا کہ بانی جماعت سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ نے تعلیم اور نظام تعلیم کو بڑی اہمیت دی اور تعلیمی کمیٹی قائم کرکے نسل نو کی نظریاتی ذہنی و فکری تعلیم و تربیت کو ہدف بنایا، انقلاب بذریعہ تعلیم میں مولانا مودودیؒ کا خیال تھا کہ اسکول و مدارس کا نظام و نصاب تعلیم نہ صرف ایک ہو، بلکہ اس کی روح اسلام ہو۔

محمد حسین محنتی نے کہا کہ ملک کا موجودہ نظام تعلیم کرپشن، بددیانتی، مقصد زندگی کی بجائے نوجوانوں کو مادیت، تعلیم صرف نوکری کرنا بتاتا ہے، جس کی وجہ سے آج ملک کرپشن، مہنگائی، معاشی و سیاسی بحرانوں کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی کتاب قرآن مجید اور مولانا مودودیؒ نے جو تصور دیا، اس کے مطابق زندگی گذارے بغیر ہم ترقی نہیں کر سکتے۔ صوبائی امیر نے اساتذہ کرام پر زور دیا کہ انہیں بچوں کو آگے بڑھانے اور انہیں معاشرے کا اعلیٰ درجے کا انسان، عالم دین اور لیڈر بنانا ہے۔
خبر کا کوڈ : 969942
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش