0
Friday 24 Dec 2021 17:52

اسلام رواداری اور برداشت کا درس دیتا ہے، علامہ احمد اقبال رضوی

اسلام رواداری اور برداشت کا درس دیتا ہے، علامہ احمد اقبال رضوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن عزیز میں بسنے والے تمام طبقات کو بلاتخصیص مذہب، رنگ و نسل مساوی حقوق حاصل ہیں۔ تحریک پاکستان میں مسیحی برادری نے قائداعظم کا ساتھ دیا۔ آج پاکستان کی ترقی کیلئے مختلف شعبوں میں مسیحی برادری بھرپور لگن اور پُرعزم انداز میں اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو استعمال کر رہی ہے، جو لائق تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام رواداری اور برداشت کا درس دیتا ہے۔ پاکستان کے آئین کی رو سے بھی تمام طبقات کو مذہبی آزادی حاصل ہے۔ ملک کی مذہبی جماعتوں، دانشوروں اور اہل علم حضرات کو بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے اپنے اپنے حصے کا کردار ادا کرنا چاہیئے، تاکہ ارض پاک حقیقی معنوں میں امن کا گہوارہ بن سکے۔
خبر کا کوڈ : 970077
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش