0
Wednesday 29 Dec 2021 21:16

گوادر، کامیاب مذاکرات کے بعد حق دو تحریک کا دھرنا موخر

گوادر، کامیاب مذاکرات کے بعد حق دو تحریک کا دھرنا موخر
اسلام ٹائمز۔ حق دو تحریک بلوچستان کے عمائدین اور انتظامیہ کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد مکران کوسٹل ہائی وے پسنی زیرو پوائنٹ پر دھرنے کا فیصلہ موخر کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز حق دو تحریک بلوچستان کے رہنماء مولانا ہدایت الرحمان بلوچ اپنے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ اگر حکومت نے اپنے وعدے پورے نہیں کئے تو دیگر ماہیگیروں کے ہمراہ زیرو پوائنٹ پر دھرنا دیںگے۔ آج انہوں نے اپنے کارکنوں کے ہمراہ ضلعی انتظامیہ گوادر کی دعوت پر ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں مطالبات پر عملدرآمد پر پیش رفت اور ٹرالنگ کا مسئلہ زیر بحث آیا۔ مولانا ہدایت الرحمان نے ڈپٹی کمشنر گوادر، فشریز ڈیپارٹمنٹ اور محکمہ پولیس کے افسران سے ان مسائل پر گفتگو کی۔ ضلعی انتظامیہ کی یقین دہانی کے بعد مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے پسنی زیرو پوائنٹ پر کل سے شروع ہونے والے دھرنے کو موخر کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے حق دو تحریک بلوچستان کے کارکنوں سے کہا ہے کہ اگر ایک ہفتے کے اندر ٹرالرز اور منشیات کے خلاف موثر کارروائی نہیں ہوئی تو دھرنا شروع کر دیںگے۔
خبر کا کوڈ : 970975
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش