0
Friday 7 Jan 2022 15:43

قاضی حسین احمد غلبہ اسلام کی تحریک کا نام ہے، ذکر اللہ مجاہد

قاضی حسین احمد غلبہ اسلام کی تحریک کا نام ہے، ذکر اللہ مجاہد
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ قاضی حسین احمد(مرحوم) صرف ایک نام نہیں بلکہ غلبہ اسلام کی تحریک کا نام ہے، قاضی حسین احمد امت مسلمہ کے حکمرانوں کیلئے رول ماڈل اور ہمہ جہت شخصیت تھے، وہ پاکستان میں امانت، دیانت اور شجاعت کی سیاست کا ایک باب تھے۔ ان خیالات اظہار انہوں نے قاضی حسین احمد کی چھٹی برسی کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

میاں ذکر اللہ مجاہد نے قاضی حسین احمد کی قومی و ملی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مزید کہا کہ قاضی حسین احمد کی اتحاد امت کیلئے کوششوں کا دائرہ کار صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ پوری اسلامی دنیا میں پھیلا رہا۔ کشمیر کی تحریک آزادی اور فلسطین کاز کیلئے ان کی جدوجہد سے تمام امت مسلمہ واقف ہے۔ انہوں ںے کہا کہ ایران عراق جنگ، ایران کویت جنگ، سوڈان میں اسلامی تحریک اور سیاسی قائدین کے درمیان کشیدگی کے مواقعوں پر اختلافات ختم کرانے اور پاکستان میں مارشل لاز کیخلاف اور جمہوریت کی بحالی کیلئے کی گئی بھرپور کوششیں کو تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی تمام تر جدوجہد کا مقصد ہی اللہ کی دین کا غلبہ ہے، ہم سب کی دنیا و آخرت کی کامیابی دین اسلام پر عمل پیرا ہونے میں ہیں۔ امیر لاہور نے کہا کہ قاضی حسین احمد کے مشن کی تکمیل پاکستانی قوم اور جماعت اسلامی کے کارکنان پر قرض ہے، ملک میں قیامِ امن اور اتحاد امت کیلئے مرحوم کے کردار کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا۔ امیر لاہور نے کہا کہ جماعت اسلامی کا نصب العین اللہ کی زمین پر اللہ کے نظام کا نفاذ ہے۔ جماعت اسلامی اسلام کے جس نظام کو پاکستان میں قائم کرنا چاہتی ہے، جو امن و محبت اور ترقی و خوشحال کا نظام ہے اور صرف اسی نظام کے ذریعے لوگوں کے مسائل حل ہو سکتے ہیں اور ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 972371
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش