0
Saturday 8 Jan 2022 20:03

یوپی انتخابات کے اعلان کیساتھ ہی بی جے پی کا صفایا شروع ہو جائیگا، اکھلیش یادو

یوپی انتخابات کے اعلان کیساتھ ہی بی جے پی کا صفایا شروع ہو جائیگا، اکھلیش یادو
اسلام ٹائمز۔ سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے ہفتہ کو دعوٰی کیا کہ اترپردیش میں اسمبلی انتخابات کے اعلان ہونے کے ساتھ ہی ریاست میں بی جے پی کا صفایا شروع ہوجائے گا۔ قابل ذکر ہے کہ چیف الیکشن کمشنر ششیل چندرا نے دہلی میں اترپردیش سمیت پانچ ریاستوں میں 10 فروری تا 7 مارچ تک سات مراحل میں انتخابات کا اعلان کیا ہے۔ انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہونے کے بعد اکھلیش یادو نے اپنے تبصرے میں کہا کہ اترپردیش کی عوام تبدیلی کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھاجپا کے زوال کا آغاز 10 فروری سے پہلے مرحلے کے ووٹنگ کے ساتھ ہی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اترپردیش کی عوام کو طویل وقت سے تبدیلی کا انتظار تھا، اب تبدیلی کا وقت آگیا ہے۔ اس سے پہلے اکھلیش یادو نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ سماج وادی پارٹی انتخابات کے لئے پوری طرح تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری الیکشن کمیشن سے یہی اپیل ہے کہ بی جے پی کی نفرت پھیلانے والی سیاست پر کڑی نگاہ رکھیں۔
خبر کا کوڈ : 972565
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش