0
Monday 17 Jan 2022 21:22

کوئٹہ، وزیراعلیٰ بلوچستان کا پولیس کیجانب سے خواتین پر تشدد کا نوٹس

کوئٹہ، وزیراعلیٰ بلوچستان کا پولیس کیجانب سے خواتین پر تشدد کا نوٹس
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کوئٹہ پولیس کی جانب سے خواتین پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔ انہوں نے آئی جی پولیس محمد طاہر رائے کو واقعہ میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف فوری کاروائی کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت دی ہے کہ پولیس اہلکاروں کو معطل کیا جائے اور واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں خاص طور سے خواتین کا احترام پولیس پر لازم ہے۔ اگر خواتین کی گرفتاری ضروری تھی تو لیڈی پولیس اہلکار کے زریعہ کارروائی کی جاتی۔ پولیس کا یہ رویہ قطعی طور پر قابل قبول نہیں۔ پولیس پر عوام کے اعتماد کی بحالی اہم ہے۔
خبر کا کوڈ : 974124
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش