0
Saturday 22 Jan 2022 23:43

ایران و روس کا معاہدہ امریکہ اور اسکے اتحادیوں کی پریشانی کا باعث ہے، الیگزینڈر زاسپکین

ایران و روس کا معاہدہ امریکہ اور اسکے اتحادیوں کی پریشانی کا باعث ہے، الیگزینڈر زاسپکین
اسلام ٹائمز۔ لبنان میں روس کے سابق سفیر الیگزینڈر زاسپکین نے تزویراتی تعاون کے معاہدے کے تحت تہران۔ماسکو دوطرفہ تعاون میں توسیع پر تاکید کی ہے۔ ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے الیگزینڈر زاسپکین نے کہا کہ آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کا دورہ روس، دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوا ہے۔ لبنان میں روس کے سابق سفیر نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ دونوں ممالک کے درمیان متعدد میدانوں خصوصا شام میں دہشتگردی کے خلاف جدوجہد کے حوالے سے روایتی انداز میں تعاون جاری ہے، کہا کہ اس (معاہدے کے نتیجے میں استوار ہونے والے) متنوع تعاون میں اہم ترین چیز؛ گہری مفاہمتوں پر تکیہ کرتے ہوئے واحد قطبی نظام کے خاتمے اور عالمی سطح پر ایک مرتبہ پھر توازن کی برقراری نیز سب کے حقوق و امن و امان کی حفاظت ہے۔

سینیئر روسی سفارتکار نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں تزویراتی تعاون کے معاہدے کے حوالے سے ان مفاہمتوں کو مزید آگے بڑھنا چاہئے تاکہ ان کی بدولت مغربی دنیا کے وسعت طلبانہ طریقہ کار سے مقابلے کی کوششیں دو گنا ہو سکیں۔ الیگزینڈر زاسپکین نے ایک مرتبہ پھر اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ایران و روس کا اتفاق نظر اور باہمی تعلقات کی توسیع، امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے لئے پریشان کن ہو گا، کہا کہ وہ اتحاد جو امریکی یلغار کا مقابلہ کر رہا ہے، چین سمیت متعدد ممالک پر مشتمل ہے جبکہ ایران و روس کے درمیان ہونے والی حالیہ گفتگو نے دونوں ممالک کے درمیان متعدد میدانوں میں سیاسی ہمآہنگی کے لئے وسیع جذبے کا باعث ہے خصوصا اگر مشرق وسطی میں تناؤ کے خاتمے کی جانب توجہ دی جائے اور خلیج فارس میں امن و امان کے قیام کے بارے روسی نکتہ نظر پر عملدرآمد کی کوشش کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 975101
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش