0
Friday 9 Sep 2011 18:34

مصر میں لاکھوں افراد کا مظاہرہ، اسرائیلی سفیر کے اخراج کا مطالبہ

مصر میں لاکھوں افراد کا مظاہرہ، اسرائیلی سفیر کے اخراج کا مطالبہ
اسلام ٹائمز- العالم نیوز چینل کے مطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں آج لاکھوں افراد نے نماز جمعہ کے بعد تحریر اسکوائر میں جمع ہو کر مظاہرہ کیا۔ مظاہرے کی کال 25 جنوری الائنس نے دی تھی اور آج کے دن کو "راستے کی تصحیح" کا نام دیا تھا۔
مظاہرین نے حکمران فوجی کونسل کی جانب سے پارلمانی اور صدارتی انتخابات کا ٹائم ٹیبل مشخص کرنے، ملکی امور کو جمہوری اداروں کے سپرد کرنے، فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کے خلاف مقدمات کی سماعت کو روکے جانے، ملکی اداروں کو حسنی مبارک کی سابقہ رژیم کی تمام باقیات سے پاک کرنے، اسرائیل کو گیس فراہمی کے فوری خاتمے، اسرائیلی سفیر کے اخراج، کیمپ ڈیوڈ معاہدے پر نظرثانی کرنے اور حسنی مبارک کی پارٹی کے تمام افراد کی سیاسی فعالیت کو غیرقانونی قرار دینے کا مطالبہ کر رہے تھے۔
یاد رہے سابقہ صدر حسنی مبارک کی سرنگونی کو 7 ماہ گزر جانے کے باوجود ابھی تک ملک پر فوجی کونسل کی حکومت ہے جبکہ عوام پرزور انداز میں جمہوری اداروں کو اقتدار کی منتقلی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 97564
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش